ماسکو(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے منیجر ساﺅ تھ گیرتھ نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم کے کھلاڑی اب کسی دباﺅ میں نہیں ہیں ۔ ماضی کا دباﺅ بھی بھول چکے ہیں ۔ کولمبیا کو شکست دینے کے بعد تمام کھلاڑی بڑے خوش ہیں اور کوارٹر فائنل میں کارکردگی دکھانے کیلئے بے تاب ہیں ۔ سویڈن کو آسان نہیں لیں گے ۔ کامیابی کیلئے بہترین ٹیم میدان میں اتاریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1990ء‘1998ءاور 2006ءمیں پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر شکست کے بعد یہ پہلی پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر فتح تھی ۔ ہمارے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ آئندہ کے میچز میں بھی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔ فتح کی رات تمام انگلش شائقین اور کھلاڑیوں کیلئے سپیشل رات تھی ۔ وہ شائقین جو میچ کے دوران کبھی خوشی کبھی غم کی کیفیت میں مبتلا تھے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ‘مجھے بھی خوشی ہے کہ انہیں خوش کرنے میں کامیاب رہے ۔ ہم اپنی تاریخ رقم کررہے ہیں ۔
تمام کھلاڑیوں سے بات کر لی ہے اور کوارٹر فائنل میں کامیابی کیلئے حکمت عملی تیار کریں گے ۔ دبا ﺅ کے بغیر میدان میں اتریں گے ۔ ابھی ہمار ا گھر جانے کا ارادہ نہیں ہے ۔ کھلاڑی کامیابی کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں گے ۔