لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی عدالت نے فلم سٹار بابرہ شریف کی دکان قبضہ کیس کی سماعت کی۔ مدعا علیہ ڈماس جیولر کے مالک نے کیس ٹرانسفر کی درخواست ڈسٹرکٹ سیشن جج کو بھجوا دی۔ کیس کی مزید سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ بابرہ شریف نے م¶قف اختیار کیا ہے کہ نجی جیولر نے میری جگہ پر قبضہ کر لیا ہے، مجھے 7 سے 9 ماہ کا کرایہ تک نہیں دیا۔ میں نے زندگی بھر کی رقم جمع کرکے پراپرٹی خریدی تاکہ باقی ماندہ زندگی آرام سے گزار سکوں۔ میں نے دکان غلام علی امجد کو دی تھی۔
گزشتہ سماعت میں عدالت نے الماس جیولر کے مالک غلام علی امجد کو طلب کر رکھا ہے۔