راولپنڈی (آن لائن) سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ خودکش حملہ کیس کو ملٹری کورٹ میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز شجاع خانزادہ خودکش حملہ کیس میں گرفتارکالعدم تنظےم کے رہنماقاسم معاویہ کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیا۔ اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ ملٹری کورٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔
مقدمہ/ منتقل