امریکہ کا نیوکلیئر گریویٹی بم کا کامیاب تجریہ، پینٹاگون کو دیئے جائینگے

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ اے این این) امریکہ نے نیوکلیئر گریویٹی بم کا کامیاب تجربہ کیا ہے نیوکلیئر گریویٹی بم پینٹاگون کو دیئے جائیں گے دوسری جانب امریکی سائنسدان ایک نئی قسم کے غیرمعمولی دھماکہ خیز مواد سپر ایکسپلوزو کی تیار ی پر کام کر رہے ہیں جو جلد ہی عرصہ دراز سے استعمال کئے جانے والے نہایت زہریلے مرکب یعنی ٹرائی نائیٹرو ٹولوئن (ٹی این ٹی)کی جگہ لے لے گا۔ امریکی فوج کی تحقیقاتی لیب سائنسدانوں کے ساتھ مل کر لاس ایلاموس نیشنل لیبارٹری میں پھینک کر پگھلا دینے والے نئے مادہ کا استعمال کرکے ٹی این ٹی کی جگہ لینے والاسپر ایکسپلوزو کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔اہم پیشرفت کے طور پر سائنسدانوں نے اعلی نائٹروجن کا دھماکا خیز مرکب تیار کرلیا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ مرکب ٹی این ٹی سے ڈیڑھ گنا زیادہ طاقتور ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول کیلئے کم نقصان دہ بھی ہے۔
بم

ای پیپر دی نیشن