سرگودھا (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی آج یوم سیاہ منائے گی 5 جولائی کو ضیاءالحق کی طرف سے جمہوریت پر شب خون مارنے اور مارشل لاءلگانے کےخلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کے علاوہ پارٹی کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائینگے اور اس سلسلہ میں مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائیگا۔ اس سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی گئی۔