سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق پر کرپشن کے 3 الزامات عائد، صحت جرم سے انکار، ضمانت

کوالالمپور (آن لائن)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب عبدالرزاق پر کرپشن سکینڈل کیس میں 3 الزامات عائد کر دیئے گئے،تاہم نجیب عبدالرزاق نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کوکوالالمپور کی عدالت میں پیش کیا گیا،جہاں نجیب عبدالرزاق پر سرکاری فنڈ میں بدعنوانی اور خوردبرد کے 3الزامات عائد کئے گئے۔مبصرین قوانین کا کہنا ہے کہ الزامات ثابت ہونے پر سابق وزیر اعظم نجیب عبدالرزاق کو ہر الزام پر 20 ،20سال جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ کوڑے مارنے کی سزا بھی مل سکتی ہے۔تاہم دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ نجیب عبدالرزاق پر دسمبر 2014 سے مارچ 2015 کے دوران اپنی طاقت کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔ اس دوران سرکاری فنڈ سے10 ملین ڈالر کی رقم ان کے بینک اکاونٹ میں منتقل کی گئی تھی۔
نجیب عبدالرزاق

ای پیپر دی نیشن