بیساکھیاں تلاش کرنے والوں کو مایوسی ہو گی، 25 جولائی شیر کا دن ہے:حمزہ شہباز

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح اب بھی بیساکھیاں تلاش کرنے والوں کو مایوسی ہوگی،25 جولائی شیر کا دن ہے ، بڑے بڑے دعوے کرنے والے غیبی مدد کا انتظار کرنے کی بجائے سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ کریں انشاءاللہ انہیںبڑی شکست سے دوچار کریں گے آج یہاں داروغہ والا میں علی عدنان کے ڈیرے پر ورکرز کنونشن اور انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی مخالفین خاطر جمع رکھیں آئندہ کی مینڈیٹ بھی مسلم لیگ ن کا ہے۔پنجاب کیا لاہور شہر میں بھی کسی کو سیاسی نقب لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم نے پانچ سال کام کیا ہے اور لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں گے جس کا ثبوت ڈبوں سے نکلنے والے ووٹ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صرف باتوں اور نعروں کا دور گزر چکا عوام کام مانگتے ہیں اور میاں شہباز شریف اس شخص کا نام ہے جس کے نزدیک چوبیس میں سے پچیس گھنٹے کام کرنا ضروری ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کی شہرت چین تک پہنچ چکی ہے، کہیں کہیں خرابیاں ضرور رہ گئیں ہیں جنہیں دور کرنے کے لئے مستقبل میں اور جانبدار پالیسیاں اپنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل ہمارے علم میں ہیں اور ان کے حل کے لئے آئندہ بھی نیک نیتی کے ساتھ کام کیا جائے گا۔
حمزہ شہباز

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...