ہائیکورٹ نے نوانی برادران، نذیر ارائیں، یوسف کسیلیہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

لاہور (نامہ نگاران) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 98 بھکر سے رشید اکبر نوانی، پی پی 90، 91 سے سعید اکبر نوانی کو، این اے 162 بورے والا سے چودھری نذیر احمد ارائیں، پی پی229 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد یوسف کسیلیہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے۔ نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ سابق ایم این چوہدری نذیر احمد آرائیں کو مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدوار نامزد کیا گیا تھا لیکن ریٹرننگ آفیسر نے ان کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت نے ان سے ٹکٹ واپس لے کر ان کے بھائی چوہدری فقیراللہ آرائیں کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا تھا اور وہ تاحال اپنی الیکشن مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یوسف کسیلیہ کے خلاف کی گئی رٹ پٹیشن پی ٹی آئی امیدوار ہمایوں افتخار چشتی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ فیصلہ کی خبر آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے رہے۔ چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ عدالت نے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ عدالت کے بعد انتخابی میدان میں بھی مخالفین کو شکست فاش ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...