کابل+ پشاور +دمشق(نیوز ایجنسیاں+نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر اور سینئر کمانڈر ملا عمر رحمن افغان صوبہ کنڑ میں امریکی ڈرون حملہ میں ہلاک ہوگئے۔ انٹیلی جنس اور افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے نائب امیر کمانڈر ملا عمر رحمان المعروف استاد فتح منگل کی صبح افغانستان کے صوبہ کنڑ کے ضلع شیلتان کے علاقے میںامریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں مارے گئے۔ وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق امیر م±لا فضل اللہ کے دست راست اور سوات گروپ کے اہم اور سینئر کمانڈر تھے ۔بتایاجاتا ہے کہ عسکریت پسند گروپ میں آپریشنل کمانڈر کی حیثیت سے کام کرنے والا سوات گروپ کا 45 سالہ عمر رحمن مبینہ طورپر سابق صدر پرویز مشرف پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھا جو 2009 میں وادی سوات میں فوجی آپریشن کے بعد افغانستان بھاگ کر فرارہوگیا تھا۔ سرحد پار افغانستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عمر رحمان المعروف فاتح ساتھیوں سمیت صوبے کنڑ کے گاو¿ں کام بازاری میں احمد واتی کے گھر پر موجود تھا جب ان کو منگل کے روز امریکی ڈرون طیارے کے ذریعے دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے پاکستانی شدت پسند کمانڈر کے ساتھیوں سمیت امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم، ترجمان نے عمر رحمان کے دیگر ساتھیوں کی تعداد اور شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ لگ بھگ تین ہفتوں کے دوران عمر رحمان فاتح دوسرا بڑا خطرناک پاکستانی شدت پسند ہے جس کو ساتھیوں سمیت امریکی ڈرون نے نشانہ بنایا۔ ملا فضل اللہ کے مرنے کے بعد عمر رحمان کو تحریک طالبان کا عارضی سربراہ بنادیا گیا تھا۔ تاہم، چند روز قبل جنوبی وزیرستان کے محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والے شدت پسند نور ولی کو تحریک کے مستقل سربراہ کے طور پر نامزد کیا گیا۔داعش کے سربراہ البغدادی کا بیٹا شام میں مارا گیا، البدری علویوں اور روسیوں کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہوا،داعش نے حملے اورداعش کے سربراہ البغدادی کے بیٹے کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے بیٹے کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ داعش کی اعماق نامی نیوز ایجنسی نے بتایاکہ حذیفہ البدری شامی صوبے حمس میں کیے گئے ایک حملے میں مارا گیا۔ اعماق نے بتایا کہ البدری علویوں اور روسیوں کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہوا۔شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب نورتنگی میں ڈرون حملہ کیا۔ ڈرون حملے میں کمانڈر عبداللہ دادر ہلاک باڈی گارڈ زخمی ہو گیا۔ ہلاک و زخمی کا تعلق حافظ گل بہادرگروپ سے تھا۔
ڈرون حملہ