سائرس سجاد قاضی نے کوسوو کے صدر کو اسناد تقرر پیش کر دیں

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے گزشتہ رزو کوسوو میں بطور سفیر اپنی اسناد تقرر کوسوو کے صدر ہاشم تحسین کو پیش کر دیئے۔ کوسوو کے صدر کے دفتر میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے سفیر نے اپنی اسناد تقرر پیش کیں۔ پاکستانی سفیر نے کوسوو کے صدر کو صدر پاکستان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ کوسوو کے صدر نے پاکستان کے صدر اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن