لاہور (نامہ نگار) ریسکیو 1122، سول ڈیفنس پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے دریائے راوی میں مشترکہ فرضی ہنگامی مشقیں کیں۔ہنگامی مشقوں کا مقصد کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کی تیاری کو پرکھنا ہے۔ ایمرجنسی مشقوں میں ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے تربیت یافتہ آفیشلز نے پانی میں پھنسے لوگوں کی مدد کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔