عوام کے مینڈنٹ کو لوٹنے کے لیے پیراشوٹرز میدان میں آگئے ہیں: سبط الحیدر بخاری

Jul 05, 2018

اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)اسلام آباد حلقہ این اے 53 قومی اسمبلی کے امیدوار سید سبط الحیدر بخاری اور پی پی پی پی اسلام آباد کے سیکریٹری اطلاعت محمد علی سبزواری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اسلام آباد کی عوام پڑھی لکھی اور سمجھ دار ہیں وہ کسی گھس بیٹھیے اور فصلی بٹیرے کو ووٹ نہیں دیں گے۔مسلم لیگ (ن) نے عوام کو پانی کی بوند بوند کے لیے ترسا دیا اور تبدیلی کے دعوے داروں نے سوائے تنقید کے کچھ نہیں کیا۔سید سبط الحیدر بخاری نے کہا کے پی ٹی آئی اور نواز لیگ دونوں ہی جماعتوں کو میرے مقابلے میںکوئی مقامی امیدوار نہیں ملا،سرمایہ دار اور پیراشوٹرز کو الیکشن ہراکر سبق آموز سیاسی شکست دوں گا۔مخالفین پیراشوٹرز ہر بار ایک نیا حلقہ تلاش کرتے ہیں جس میں عوام کو بیوقوف بنایا جا سکے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ہے اور ہمیشہ سرمایہ داروں سے جم کر مقابلہ کیا ہے اس موقع پر سیکریٹری اطلاعت علی سبزواری نے کہاکے الیکشن جیت کر اسلام آباد کی عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی اور انشاء اللہ 25جولائی کو پیپلز پارٹی کی تاریخی فتح ہو گی جس میں اسلام آباد کے باسی اسلام آباد سے ہی اپنی قیادت کا چنائو کریں گے۔

مزیدخبریں