پا کستان میں ما حو لیاتی آلو دگی بہت بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے،وفاقی محتسب

اسلام آباد( خبر نگار)سپر یم کورٹ آف پا کستان کی ہدا یت پر وفاقی محتسب سید طا ہر شہباز کی سر برا ہی میں پا کستان میں ما حو لیاتی آلودگی سے متعلق قا ئم کردہ کمیشن کا ایک اجلا س بدھ کو وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ اسلا م آباد میں منعقد ہوا، اجلا س میں پا کستان میں ما حو لیاتی آلو دگی کے حوالے سے تمام پہلو ئوں پر غور وخو ض کیا گیا۔ کمیشن کے اجلا س میں محسو س کیا گیا کہ پا کستان میں ما حو لیاتی آلو دگی کے خا تمہ کیلئے فوری اقدامات اٹھا نے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں کمیشن کے ارکان ، اٹا رنی جنرل آف پا کستان کے نما ئندے ،ایڈوکیٹ جنرل اسلا م آباد، ایڈوکیٹ جنرل پنجا ب ،ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختون خواہ،ایڈوکیٹ جنرل بلو چستان اور ایجنسی برائے تحفظ ما حولیاتی آلو دگی پا کستان کے ڈائریکٹر جنرل نے شرکت کی جبکہ ایڈوکیٹ جنرل سندھ، ڈائریکٹرا یجنسی برائے تحفظ ما حو لیاتی آلو دگی سندھ اور پیٹیشنر وینو جی ایڈوانی نے کر اچی سے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلا س میں وفاقی محتسب سید طا ہر شہباز نے معا ملے کی اہمیت بیان کرتے ہو ئے کہا کہ پا کستان میں ما حو لیاتی آلو دگی ایک بہت بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے اور ایک صا ف ستھرے ما حول کو یقینی بنانے کیلئے پہلے سے موجود قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ موئثر اصلا حا ت بھی ضروری ہیں۔ سید طا ہر شہبا ز نے کمیشن کے تمام ارکان سے کہا کہ وہ مسئلے کے حل کیلئے مختصر اور طو یل دورانئیے کی سفا رشات تجو یز کریں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے ٹی او آر طے کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ ضروری ہے۔ اجلا س میں کمیشن کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن