اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سمیت دیگر فریقین کو فیض آباد میں قائم غیر قانونی اڈوں کے خلاف دوبارہ حکم جاری کردیا ہے عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے کیس کی سماعت کی تو عدالتی استفسار پر سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ جی ایٹ میں کارپارکنگ پر شورومزمالکان نے قبضہ جمار رکھا ہے فاضل جسٹس نے استفسار کیا کہ شورومز کی اجازت
کس نے دی ہے حکام نے بتایا کہ گاڑیوں کے شورومز کااین او سی ضلعی انتظامیہ نے جاری کیا ہے فاضل جسٹس نے ضلعی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے علاوہ ازیں عدالت کو بتایاگیا کہ اسلام آباد میں بس ٹرمینل کی جگہ سی ڈی اے سے ایم سی آئی کو منتقلی کے مراحل ہے جس کے بعد وزارت داخلہ بس ٹرمینل بنانے کے لیے عملی اقدامات کریگی عدالت نے سیکٹر ایچ 13 کی حد بندی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف اندراج مقدمات کا حکم بھی دیا ہے
جی ایٹ میں کارپارکنگ پر شورومزکی اجازت کس نے دی ،جسٹس شوکت عزیزصدیقی
Jul 05, 2018