لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف سیاسی جماعتوںکی خواتین رہنما، براہ راست الیکشن کی ٹکٹ ہولڈر امیدواران اور ورکرز مختلف حلقوںکی الیکشن مہم میں زوروشور سے مصروف عمل ہوگئیں۔ اہل علاقہ کی طرف سے انہیں تندوتیز سوالات کا سامنا بھی کرنا پڑتاہے جس پر وہ انہیں دلائل کے ساتھ قائل کرنے کیلئے محنت کرتی دکھائی دیتی رہیں۔ حلقہ این اے 125کی امیدوار ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ شریفوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ ایم ایم اے کی پی پی 168کی امیدوار زرافشاں فرحین نے کہاکہ انتخابات میں خواتین کا کردار اہم ہے جیت کر خواتین اور عوام کے لیے روزگار کی فراہمی یکساں تعلیم اور طبی سہولیات فراہم کریں گے۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی ساری ترقی صرف اشتہارات تک محدود تھی، کارکردگی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے پانامہ خاندان کا 25جولائی کو عوامی عدالت سے بھی فیصلہ آ جائے گا۔