فرقہ واریت، صوبائیت کے بت توڑ کر ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہو گا: ضیاء حیدر

Jul 05, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) ہمارے آباواجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا ، ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہئے۔ تحریک پاکستان میں نوجوانوں نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔ قوم کے ہر فرد کو صوبائیت اور فرقہ واریت کے بتوں کو پاش پاش کر کے کو ملکی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر خزانہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید ضیاء حیدر رضوی نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے 18ویں سالانہ تعلیمی سیشن کے بارہویں روز طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں