اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سماجی روابط کی ویب سائٹس پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے ۔بدھ کو سینیٹ کے ترجمان نے ایک ضروری وضاحت کرتے ہوئے کہا چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کا سماجی روابط کی ویب سائٹس بشمول فیس بک یا ٹویٹر پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے۔اس حوالے سے اگر کوئی بھی اکا ونٹ آپریٹ ہو رہا ہے تو اس سے چیئرمین سینٹ یا سینٹ سیکرٹر یٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔