کیٹی بندر میں لاپتہ کشتی کا سرا غ مل گیا80 افراد سوار تھے

Jul 05, 2018

ٹھٹھہ( بیورو رپورٹ) ٹھٹھہ کی سمندری تحصیل کیٹی بندر کے کھلے سمندری علاقے میں کل سے لاپتہ ہونے والی تین کشتیوں جن میں عورتوں بچوں سمیت 80افراد سوار تھے ان کو سمند رمیں تلاش کرنے کے بعد تینوں کشتیوں کا پتہ لگالیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کانیئر جزیرے کے رہائشی 80 افراد جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ،کسی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے کوجھر کریک جارہے تھے کہ راستے میں ایک کشتی کا انجن خراب ہوگیا جب کہ دو کشتیوں کو طوفانی ہوائوں کے باعث سمندر کے کنارے روک دیا گیا مواصلاتی نظام میں خرابی ہونے کے باعث ان کے عزیز ان کو ساری رات تلاش کرتے رہے۔ساری رات طوفانی ہوائوں کا مقابلہ کرنے والے 80 افراد کو صبح خیریت سے تلاش کرکے واپس اپنے جزیرے روانہ کردیاگیا ہے۔

مزیدخبریں