لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز دونوں کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں کھرا سکہ صرف نظام مصطفیٰﷺ کا ہی ہے نظام مصطفیٰﷺ اصل نظام زندگی اور نظام م بندگی ہے۔ باقی تمام نظام باطل اور کھوٹے ہیںعوام نظام مصطفیٰﷺ کے راستے میں رکاوٹیں بننے والے تمام نظاموں کو مسترد کردیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نواز لیگ اورپیپلزپارٹی اورکئی بار اقتدار کے مزے لوٹ چکے ہیں تمام چوروں ڈاکوئوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے اس سے تبدیلی کی بجائے ملک میں کرپشن، چوری اور لوٹ مار میں اضافہ ہو گا چیف جسٹس کو چاہیے کہ اپنا شفاف انتخابات کا وعدہ پورا کرنے کیلئے الیکشن سے پہلے تمام لوٹ مار کرنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں لائیں انہوں نے کہا کہ نیب نے ابھی تک کسی بڑے ڈاکو کو گرفتار نہیں کیا جس سے عوام میں شکوک وشہبات پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ قاری زوار بہادر کا کہنا تھا کہ نام نہاد سیاستدانوں، دانشوروںاور بازی گروں نے ملک عزیز کومعاشی اور سیاسی طور پر تباہ کردیا ہے سیاستدان عوام سے جھوٹے وعدے اور طفل تسلیاں دے کر اور انہیں بے وقوف بنا کر اقتدار حاصل کرلیتے ہیں۔