انڈونیشیا میںکشتی ڈوبنے سے 29 افراد جاں بحق،70کو بچالیاگیا،41کی تلاش جاری

Jul 05, 2018

جکارتہ (این این آئی ) انڈونیشیا کے جزیرے سلاویسی میں کشتی ڈوبنے سے انتیس افراد ہلاک ہو گئے۔ اکتالیس لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں بڑی کشتی ڈوبنے سے انتیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ریسکیو حکام کے مطابق ستر افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ اکتالیس لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق کشتی کو حادثہ ساحل کے قریب پیش آیا۔ اس سے پہلے گزشتہ ماہ انڈونیشیا کی جھیل ٹوبہ میں کشتی ڈوبنے سے دو سو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں