لاہور ( این این آئی) متحدہ مجلس عمل نے عام انتخابات 2018ء کیلئے انتخابی ترانے کی ویڈیو ریلیز کر دی۔متحدہ مجلس عمل کی انتخابی مہم کے لیے ترانہ حافظ لئیق احمد کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ویڈیو ترانہ بیت اللہ شریف کی ویڈیوز سے شروع کیا گیا۔انتخابی نعرے میں قیام پاکستان کے وقت ہجرت کے مناظر کی فوٹیج بھی استعمال کی گئی ہے۔ ویڈیو میں پاکستان کے خلاف ہونے والی عالمی سازشوں کا ذکر بھی کیا گیا۔متحدہ مجلس عمل کے قائدین کی جانب سے انتخابی ترانے کی ویڈیو منظوری کے بعد امیدواروں کو بھجوائی جارہی ہے۔ ترانہ ایم ایم اے کی انتخابی مہم میں چلایا جائے گا۔
الکتاب زندہ باد، اسلام زندہ باد، متحدہ مجلس عمل کے انتخابی ترانے کی ویڈیو ریلیز
Jul 05, 2018