سارک کو خطہ کی سماجی، اقتصادی تری کیلئے کوشاں رہنا چاہئے: افتخار ملک

لاہور (کامرس رپورٹر ) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے تمام سارک ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ سارک تنظیم کی حقیقی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیلئے مخلصانہ کوششیں کریں جبکہ پاکستان نے ہمیشہ سے ہی کوششں کی ہے کہ سارک کو خود مختاری، برابردی کی بنیادوں پر علاقائی تعاون کا اہم ذمہ دار ادارہ بنایا جائے اور اس وقت بھی پاکستان سارک کے اغراض ومقاصد کے حصول کیلئے پرعزم ہے اور توقع کرتا ہے کہ تمام رکن ممالک خاص طور پر بھارت خطہ کی اقتصادی ترقی وخوشحالی کیلئے سارک کی حقیقی صلاحیتوں سے استفادہ کریں۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے تنظیم کے اغراض ومقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے کی جانے والی کوششوں میں بڑا اہم کردار اد اکیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سارک میں رکن ممالک کی معیشت کو مضبوط بنانے اور مختلف اہم شعبوں میں رکن ممالک کے درمیان اشتراک کارکو فروغ دینے کی صلاحَیت موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن