کراچی ( وقائع نگار ) نیب کا25 جو لا ئی تک کر پشن اقدامات پر کسی امیدوار کو گرفتار نہ کر نے کے اعلا ن پر سیا سی اور قانو نی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے کہ نیب نے یہ اعلا ن کسی قانو ن اور کس اختیار کے تحت کیا ہے اور کیا نیب اب سخت دبا ئو کا شکار ہو کر بیک فٹ پر چلا گیا ہے ۔ سیا سی اور قانو نی حلقے یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ اگر نیب نے خوا جہ آصف ، رانا افضل اور رانا مشہود کے خلاف مقدمات کو الیکشن تک مو خر کر نے کافیصلہ کیا ہے تو پھر قمر الا سلا م اور جاوید حنیف کا کیا قصور تھا ن کو انتخا بی امیدوار ہونے کے با وجو د کیو ں گرفتار کیا گیا ۔ یہ اعتراض بھی نیب پر اٹھا یا جارہا ہے کہ وہ کیسے انصاف کرے گا کہ اس نے قمر الا سلا م اور جا وید حنیف کے ساتھ امتیا زی سلو ک نہیں کیا ۔
امید واروں کی عدم گرفتاری‘ نیب اعلا ن پرنئی بحث چھڑ گئی
Jul 05, 2018