اندرون شہر نشیبی علاقوں کے نالے کوڑا کرکٹ سے بند پڑے ہیں ظہیراحمداعوان

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)اندرون شہر نشیبی علاقوں محلہ حکمداد ،محلہ محمود علی شاہ،ڈھوک کھبہ، آریہ محلہ، ملت کالونی، صادق آباداور امرپورہ کے نالے کوڑا کرکٹ سے بند پڑے ہوئے ہیں ،فی الفور صفائی نہ ہونے سے مون سون کی بارشوں سے شہریوں کے جان مال کے نقصان کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی ۔ ان خیالات کااظہار ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی و رہنما تحریک انصاف نے نشیبی علاقوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ پچھلے ماہ تمام اداروں وزیراعلیٰ پنجاب کو درخواستیں دی ہیں کہ اندرون شہر کے تمام نالیں گندگی سے بند پڑے ہیں جبکہ متعلقہ ادارے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ شہریوں کے جان مال کے تحفظ کی کسی کو فکر نہیں واسا ،آر ڈبلیو ایم سی اور میونسپل کارپوریشن کی دانستہ مجرمانہ غفلت کے باعث شہر کے نشیبی علاقے ڈوب جاتے ہیں بعد میں تمام منتخب نمائندے اداروں کے سربراہان شہریوں کے پاس آکر میڈیا کے سامنے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں،اس موقع پر حاجی نصیر بھٹی چئیرمین کونسلر اتحاد راولپنڈی اصلاح الدین خان صدر انصاف ورکرز اتحاد ناصر اعوان صدر انجمن تاجران ظفرالحق روڈ عرفان رزاق مغل صدر یوتھ ونگ عرفان بھٹی تاجر راہنما اعجاز خان صافی تاجر رہنما اکبر خان تاجر رہنما خیر الرحمن خان و دیگر نے بھی گفتگو کی۔

ای پیپر دی نیشن