اکابرین کی نشانیاں مٹانے کا عمل ناقابل برداشت ہے:جے یو پی

کراچی (نیوز رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی سفیرا من نائب صدر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے نارتھ ناظم آباد بلاکA میں 1963؁ء سے علیمیہ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کو ختم کرکے کاسمو پولیٹن اسکول میں ضم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اکابرین کی نشانیوں کو مٹانے کا عمل ناقابل برداشت ہے۔ صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے اور علماء مشائخ کو اشتعال میں لانے والے کاموں سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد بلاکA میں قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی رحمتہ اللہ علیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فریدہ احمد صدیقی نے 1963؁ء میں مبلغ اسلام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے رفیق، تحریک پاکستان کے عظیم رہنماء حضرت شاہ عبدالعلیم صدیقی رحمتہ اللہ کے نام پر اسکول قائم کیا۔ بعد ازاں یہ اسکول نیشنلائز ہوگیا اور تاحال قوم کی خدمت کرتا رہا۔ لیکن موسم گرما کی تعطیلات کے خاتمے پر ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اس تاریخی اسکول کا نام ختم کرکے اس کو دوسرے اسکول میں ضم کرکے اس کی تاریخی حیثیت مٹانے کی سازش کی گئی۔ صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر تعلیم سے علیمیہ اسکول کی فوری بحالی اور اس اسکول کے خلاف سازش کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...