لاہور(نامہ نگار) لاہور پولیس میں تعینات 124 سابق فوجیوں کو بطور کانسٹیبل مستقل کردیا گیا ہے جبکہ دوران سروس جاں بحق 9 کانسٹیبلز کی بیوائوں کو ایک کروڑ 71 لاکھ کے چیک ادا کر دئیے گئے ہیں۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لاہور پولیس کے شہدا اور دوران سروس جاں بحق 14 ملازمین کی جگہ رشتہ داروں کو کلاس فور میں ملازمت دی گئی ہے۔