پاکستانی آخری لیگ میچ کے ٹکٹوں کیلئے مارے مارے پھرتے رہے

لندن(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم کے منیجر طلعت علی ملک بھی پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری لیگ میچ کے ٹکٹوں کے حصول کے لیے مارے مارے پھرتے رہے۔ طلعت ملک پاکستان ٹیم کے پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا باکس میں آئے اور بعض صحافیوں سے ٹکٹ کا مطالبہ کرتے دکھائی دیئے ۔ اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں آپ سے ٹکٹ مانگنے چاہیے الٹا آپ ہم سے مانگ رہے ہیں تاکہ ہمیں آپ کو کہنے کا موقع ہی نہ ملے۔ اس پر طلعت علی ملک بات کو ہنسی میں اڑا گئے۔

ای پیپر دی نیشن