تیگوسیگلپا+تیونیسیا(این این آئی+نیٹ نیوز)وسطی امریکی ملک ہنڈوراس میں ایک کشتی کے الٹنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے ۔ فوجی ترجمان کے مطابق کیریبین سمندر میں امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے55 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ۔ ادھراقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین (آئی او ایم)بتایا کہ نے لیبیا سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے مہاجرین کی کشتی تیونس میں شب جرجیس کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔،جس میں 86افراد سوار تھے،4کو بچا لیا گیا۔
ہنڈوراس اور تیونس میں 2کشتیاں الٹنے سے 27افراد ہلاک
Jul 05, 2019