پاکستانی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا کو 548 کروڑ کا نقصان ہوا، بھارتی وزیر ہوا بازی

Jul 05, 2019

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیر سول ایوی ایشن ہردیپ سنگھ پوری نے راجیہ سبھا میں بیان میں اعتراف کیا ہے، کہ پاکستان فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو 548 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ ائر لائن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائر لائن ائیر انڈیا کو یومیہ 6 کروڑ روپے کا خسارہ ہو رہا ہے۔ پاکستان نے 12 جولائی تک بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں