کیبنٹ ڈویژن نے مریم نواز سے سرکاری گاڑی برآمد کرلی، جاتی امراء سے مال مسروقہ ملنا شروع ہوگیا: فردوس عاشق فخر نہیں شرم کا مقام ہے: مریم اورنگزیب

لاہور، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی) کیبنٹ ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے سرکاری گاڑی برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو دی جانے والی گاڑی مریم نواز سے برآمد کرلی گئی ہے۔ نواز شریف کو بحیثیت وزیر اعظم ملنے والی گاڑی ان کی صاحبزادی مریم نواز کے زیر استعمال تھی جو جاتی امرا رائے ونڈ سے برآمد کی گئی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج جیل میں بیٹھ کر عوام کی باتیں کرنا محض دھوکا ہیں، میاں صاحب قوم کے پیسے پر مہنگی گاڑیوں کے مزے لوٹتے رہے، قوم غربت کی چکی میں پس رہی تھی اور یہ لگژری گاڑیوں کے مزے اٹھا رہے تھے، جاتی امرا سے مال مسروقہ برآمد ہونا شروع ہو گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ آئین کے مطابق ہر سابق وزیراعظم کو بلٹ پروف گاڑی دی جاتی ہے۔ آپ نے بلٹ پروف گاڑی زبردستی واپس لے لی ہے۔ یہ آپ کیلئے فخر کا نہیں بلکہ شرم کا مقام ہے۔ بلٹ پروف گاڑی ہر سابق وزیراعظم کا قانونی حق ہے جو اسے آئین دیتا ہے۔ آپ نے یہ حق چھین کر چھوٹے پن اور انتقامی ذہنیت کا ثبوت دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...