شہباز شریف آج نیب پیش ہوں گے خواجہ آصف کی اہلیہ، بیٹے کی 8 جولائی کو طلبی

لاہور (سٹاف رپورٹر) شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں آج جمعہ کو نیب پیش ہوں گے۔ دوسری جانب احتساب بیورو نے کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کرپشن سکینڈل میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خوجہ محمد آصف کی اہلیہ اور بیٹے کو دوبارہ 8 جولائی کو طلب کر لیا۔ خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف اور بیٹے اسد آصف کو گزشتہ ہفتے طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر ان کے بھائی نوید اختر کو بھی نیب نے طلب کیا تھا لیکن وہ نہ پیش ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...