عمران نظام کی چھٹی کرادینگے، ان سے ہر ظلم کا حساب لیا جائیگا: شہبازشریف

لاہور+ اسلام آباد ( این این آئی) اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان وہ وقت دور نہیںجب تم قوم کے سامنے پیش ہو گے۔ اورایک ایک ظلم کا بدلہ لیں گے، کارکن حوصلہ بلند رکھیں، قیادت آپ کے ساتھ ہے ، جس شخص نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا ، سی پیک کا تحفہ دیا ، ملک سے اندھیر ے ختم کئے، اسے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر کارکنوں سے خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ملک میں ترقی ہوئی۔ قبل ازیں شہباز شریف سے فضل الرحمان نے ٹیلیفونک رابطہ کر کے رہبر کمیٹی کے آج اجلاس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق فضل الرحمان نے شہباز شریف کونواز شریف کیلئے بھی خصوصی پیغام دیا ۔ ایک انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا ہے، کہ جو ہڑتالیں ہو رہی ہیں وہ سیاستدان نہیں کرا رہے مسلم لیگ ن کا رہبر ایک ہے جس کا نام نواز شریف ہے مریم نواز پارٹی کی نائب صدر، میری بھتیجی اور بیٹی ہے۔ میں نے چارٹر آف اکانومی کی بات بطور پارٹی صدر کی تھی، اختلافات پارٹی کا حسن ہوتے ہیں، لیکن ڈسپلن کا تقاضا ہے کہ اختلاف پارٹی کے اندر ہو آئندہ اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ پارٹی میں نظم و ضبط کی پابندی ہو۔ رانا ثناء اللہ کا منشیات کسی انٹرنیشنل ایکٹ سے تعلق نہیں رانا ثناء اللہ 24 گھنٹے کیمروں کی زد میں ہوتے ہیں۔ کیا وہ منشیات کے ساتھ گاڑی میں سفر کریں گے۔ ہم نے بجٹ میں عوام دشمن شقوں کی بھرپور مخالفت کی۔ دوائیوں کی قیمتیں دوگنی ہو گئیں ۔کسانوں اور مزدوروں کے خلاف بجٹ شقوں کی مخالفت کی ،گزشتہ پانچ سال میں خیبر پی کے میں کتنی یونیورسٹیاں اور ہسپتال بنائے گئے۔ پی آر ٹی کی قیمت 100 ارب روپے تک پہنچ گئی، اب تک پروجیکٹ صرف کھنڈرات پر مشتمل ہے۔ عمران خان تاریخ کے جھوٹے ترین وزیراعظم دن رات سبز باغ دکھاتے ہیں، ڈنڈے کے زور پر روپے کی قدر گرائی گئی۔ آئی ایم ایف کو غرض نہیں کہ غریب زندگی کیسے بسر کرتا ہے۔ عمران خان یوٹرن کے ماسٹر ہیں۔ شاہد خان عباسی کی ایمنسٹی سکیم کی عمران خان نے مخالفت کی تھی، آج گلے لگا لیا۔ ہماری ایمنسٹی سکیم میں 124 ارب روپے آئے تھے عمران خان نے مذمت کی ایمنسٹی سکیم کے تحت فلیٹ ڈیکلیئر کیا تھا۔ گیارہ مہینے بعد عمران خان ایکسپوز ہو چکے ہیں۔ اب فاشٹ بن گئے ہیں ہٹلر کے جراثیم سامنے آ رہے ہیں۔ ایسا نہ ہو دیر ہو جائے اور ہم ہاتھ ملتے رہ جائیں۔ مثیاق جمہوریت کیلئے تجویز کو این آر او کی درخواست سمجھا گیا۔ حکومت مخالف جماعتیں چیئرمین سینٹ کیلئے مشترکہ نام پر متفق ہو جائیں گی۔ عمران خان آج خود ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں۔ عمران خان نظام کی چھٹی کروا دیں گے، میثاق معیشت کیلئے تیار ہیں مجھے پتہ ہے یہ گرفتار کریں گے، لیکن میں غریب عوام بیواؤں یتمیوں کسانوں مزدوروں کیلئے لڑوں گا۔ عمران اتنا بوجھ اٹھاؤ جس کا کل حساب دے سکو۔ عمران خان سے ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...