تھرپارکر:48 گھنٹوں میں مزید چار بچوں نے دم توڑ دیا، تعداد 413 ہوگئی

تھرپارکر (آ ئی این پی)غذائی قلت و موذی امراض کے سبب معصوم و شیر خوار بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا ، دو دن میں سول ہسپتال مٹھی میں چار بچے انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد ماہ رواں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد دس ہوگئی ہے۔ جان کی بازی ہارنے والے بچوں کی تعداد 413 تک پہنچ گئی ہے۔
جمعرات کو تفصیلات کے مطا بق سول اسپتال مٹھی میں گزشتہ دو دن کے دوران جن بچوں کی اموات ہوئی ہیں ان میں اسلام کوٹ کے گا ئوں ڈینڑیوں کی رہائشی 14 روزہ حنیفان بنت اللھ بخش، ایک ماھ کا نوید پاڑھو، پانچ سالہ ذوالفقار اللھ جڑیو اور پربھو میگھواڑ کا نومولود بچہ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن