لاہور (نیوز رپورٹر) ایمنسٹی سکیم بریک تھرو ثابت ہو گی، ملکی خزانے کو بھریں گے۔ عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بحال کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر کی منظوری خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے اپنے دفتر میں مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا۔ سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ عوام کی دلچسپی اپنے مسائل کے حل اور ملکی ترقی میں ہے۔ نئی اصلاحات کے بعد ملکی معیشت مضبوطی کی طرف جائے گی۔ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر این آر اور نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب میں بڑے پیمانے پر حقیقی منصوبے شروع کریں گے۔ دریں اثناء سید صمصام علی بخاری سے صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال اور رائے حسن نواز نے ملاقات کی۔ ساہیوال ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں و مسائل کے حل کیلئے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ بعد ازاں صمصام علی بخاری نے نعمان لنگڑیال اور حسن نواز کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ کو پنجاب کو ساہیوال ڈویژن کے متعلق اہم سیاسی و انتظامی امور سے آگاہ کیا گیا۔
ایمنسٹی سکیم بریک تھرو ثابت ہوگی، خزانہ بھریں گے: صمصام بخاری
Jul 05, 2019