اسلام آباد(آن لائن)ذیقعد کے چاند کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے قمری کلینڈر میں تصادم سامنے آیا ہے، جس سے پاکستانی عوام گو مگو کی کیفیت کا شکار ہو گئے۔ منگل کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا کہ منگل کو ذیقعد کا چاند نظر نہیں آیا ہے، لہٰذا جمعہ5 جولائی کو یکم ذیقعد ہو گی۔ادھر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا قمری کلینڈر کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہا ہے، قمری کلینڈر کے مطابق 4 جولائی کو یکم ذیقعد 1440ھ ہے۔اس تصادم کے بعد پاکستان کے عوام پریشان ہیں کہ چاند کے حوالے سے کس کی بات مانیں اور کس کی نہیں۔