میانوالی(نامہ نگار ) ضلع میانوالی کے نواحی قصبے ٹولہ منگلی سے تعلق رکھنے والے ایف سی کے بائیس سالہ نوجوان عدنان خان کا جنازہ آج ٹولہ منگلی میں ادا کیا گیا۔ عدنان خان گذشتہ روز پاک، افغان چمن بارڈر پر دوران ڈیوٹی گاڑیوں کی چیکنگ کررہے تھے کہ ایک گاڑی اُن کے اُوپر چڑھ دوڑی جس سے شدید زخمی ہوئے اور جانبر نہ ہوسکے۔ جنازے میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ایف سی کے شہید نوجوان کی نماز جنازہ ٹولہ منگلی میں ادا کی گئی
Jul 05, 2019