جامعہ پنجاب کے ادارہ علوم ابلاغیات میں ڈرامہ اور کالم نگاری پر لیکچر

لاہور (سٹاف رپورٹر) جامعہ پنجاب کے شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام ڈرامہ اور کالم نگاری کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ یہ آن ۔لائن نشست ڈاکٹر لبنی ظہیر کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔ معروف ڈرامہ رائٹر اور کالم نگار آمنہ مفتی نے اس موضوع پر تفصیلی لیکچر دیا۔سیشن کا آغاز ادارہ علوم ابلاغیات کے بانی ڈائریکٹر اور معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر مغیث الدین شیخ مرحوم کے لئے دعائے مغفرت سے ہوا۔ آمنہ مفتی نے ڈرامہ، کالم اور بلاگ لکھنے کے مختلف تکنیکی پہلووں پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری اور میڈیا کو درپیش مختلف مسائل سے بھی طالب علموں کو آگاہ کیا۔ اس خصوصی نشست میں ایم۔فل، ایم۔اے اور بی ۔ایس۔آنرز کے طالب علموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن