دعا منگی کیس: والد کی طرف سے رہائی کیلئے تاوان ادا کرنے کا انکشاف

کراچی(نیٹ نیوز) کرچی میں گذشتہ برس ڈیفنس کے علاقے سے اغوا ہونے والی دعا منگی کیس میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کے والد نے تاوان ادا کر کے بیٹی کو آزاد کرایا تھا۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دعا منگی اغوا کیس میں پولیس نے چالان جمع کرا دیا ہے۔ جس میں انکشاف کیا گیا ہے چالان کے مطابق اغوا کار دعا منگی کے تاوان کے لیے اٹلی کا فون نمبر استعمال کر رہے تھے اور دعا منگی کے والدین سے واٹس ایپ پر رابطہ کرتے رہے۔ پولیس کے مطابق اغوا کے بعد دعا منگی کو کلفٹن کے ایک فلیٹ میں رکھا گیا تھا اور ملزمان نے دعا منگی کو زنجیروں سے باندھ کر رکھا تھا جب کہ گذشتہ سال ہی مئی میں ڈیفنس میں گھر کے باہر سے اغوا ہونے والی بسمہ کو بھی اغوا کے بعد اسی فلیٹ میں رکھا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...