لاہور+اسلام آباد(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی نے آج ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث یوم سیاہ پر احتجاجی مظاہرے نہیں ہوں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی پی آج بھی آئین جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے اصولوں پر قائم ہے۔ 18 ویں ترمیم سے چھیڑ چھاڑ کا مطلب وفاق پر حملہ ہوگا۔ پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے۔ تسلیم کرنا تمام اداروں کا آئینی فرض ہے۔
18 ویں ترمیم کو چھیڑنا وفاق پر حملہ: زرداری‘ پیپلز پارٹی آج یوم سیاہ منائے گی
Jul 05, 2020