اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جج برطرفی کیس میں مریم نواز سے تفتیش ہونی چاہئے جن لوگوں نے جج کی ویڈیو دکھائی ان کو فرانزک آڈٹ کیلئے اوریجنل ویڈیو دینی ہے مریم نواز نے الزام لگایا کہ فیصلہ لینے کیلئے کسی نے جج کو بلیک میل کیا نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب تو نواز شریف کی ایک ریفرنس میں بریت پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں، نیب قانون میں اس معاملے کی 14 سال سزا ہے نواز شریف کو سات سال کی سزا ملی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو اپیلیں ہیں ایک نواز شریف اور دوسری نیب کی ہے جج کی برطرفی کے معاملے کا تفصیلی فیصلہ کرنا باقی ہے