2 خود کشیاں: جوہر ٹائون میں موبائل فون کی قسطیں ادا نہ کر سکنے پر شخص نے جان دیدی

لاہور + اوکاڑہ (نامہ نگار) لاہور اور اوکاڑہ میں خود کشیوں کے دو واقعات رونما ہوئے ہیں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں موبائل فون اقساط ادا نہ کر سکنے پر32سالہ شخص نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاون کے علاقے بیڑھ گاؤں کے رہائشی 32 سالہ نیاز نے دوست کو موبائل اقساط پر لے کر دیا تھا۔دوست قسطوں کی ادائیگی نہ کر سکا تو دکاندار نے نیاز سے قسطوں کا مطالبہ کرتا تھا اس بات پر گزشتہ روز اس کا گھر کے قریب قسطوں والے سے جھگڑا ہو گیا ۔جس پر نیاز نے دلبرداشتہ ہوکراپنے سر میں گولی مار لی۔ جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نعش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔اوکاڑہ میں 16سالہ لڑکی نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے، بتایا گیاکہ چک نمبر50Dکی رہائشی 16سالہ لڑکی بلقیس بی بی نے زہریلی دوا پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تاہم لڑکی کی خودکشی کرنے کی ابھی تک وجوہات سامنے نہیں آئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ضروری کارروائی کے بعد نعش کو اپنی تحویلی میں لیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ بعداز پوسٹ مارٹم رپورٹ اور پولیس کی تحقیق کے لڑکی کی موت کے بارے میں اصل حقائق سامنے آئینگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...