حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے سکول کھول دیں گے‘ جولائی میں ممکن نہیں : مراد راس

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کے وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس کا کہنا ہے کہ اگر حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے سکول کھولے جا سکتے ہیں۔ مراد راس نے اپنے بیان میں کہا کہ 15 جولائی سے سکولز کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے، اگر حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے سکول کھول دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دم ساری کلاسز لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پہلے مرحلے میں ضروری کلاسز لگانے کی اجازت دیں گے، ایک کلاس میں 20 بچوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ غالب مارکیٹ لاہور کے نجی سکول میں طالبات کو ہراساں کیے جانے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ معاملے پر متاثر طالبات سے پیر کو ملاقات کروں گا۔ امید ہے پیر کو طالبات کی جانب سے تحریری درخواستیں آجائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...