حکومت پنجاب کی قومی مہم عزم و حکمت کے 100دن مکمل

لودھراں ( خبر نگار+نامہ نگار )ہیلتھ کیمپ غوثیہ چوک لودھراں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے قائم کیا گیاتھا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد سجاد، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف، فوکل پرسن کورونا ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عامر بشیر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ حکومت پنجاب کی مہم عزم و حکمت کے سو دن کے مطابق کورونا وائرس سے نبردآزما ہونے کے حوالے سے سرکاری محکمہ جات کی قومی خدمات و اقدامات کو اْجاگر کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے ہیلتھ کیمپ میں اپنے دست مبارک سے عوام میں میڈیکل ماسک، سینی ٹائزرز، صابن اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کیئے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ و حفاظتی تدابیر اور علاج میں گزرے عزم و حکمت کے سو دن کے دوران اقدامات کو اْجاگر کیا جا رہاہے۔

ای پیپر دی نیشن