جج ارشد ملک کی برطرفی سے نواز شریف کی بیگناہی ثابت ہو گئی

Jul 05, 2020

قطب پور (نامہ نگار) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی برطرفی سے ثابت ہوگیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف بے گناہ تھے اور ہیں۔ انہیں جان بوجھ کر کسی اور بات کی سزا دی گئی جو وہ خود بھی اپنی کہتے تھے ۔میاں نواز شریف کے ساتھ جو زیادتی کی گئی ہے اعلی عدلیہ اس بد دیانتی پر مبنی مقدمات اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا نوٹس لے۔ اس فیصلے سے انصاف کا بول بالا ہوگا ۔ عوام کو یہ پتا لگ چکا ہے کہ نیازی نیب گٹھ جوڑ کے ذریعے جو فیصلے آرہے ہیں وہ جھوٹے اور بے بنیاد ہیں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جج ارشد ملک کی برطرفی کے فیصلے پر رکن قومی اسمبلی ڈویژن صدر مسلم لیگ (ن) عبدالرحمن کانجو اراکین صوبائی اسمبلی جہانگیر سلطان بھٹہ، اخلاق ہاشمی، شاہ محمد جوئیہ اور ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری ملتان سعد خورشید کانجو دیگر رہنماوں فاروق ہاشمی۔ سابق یو سی چیئرمین میاں لیاقت آرائیں رانا محمد رمضان۔ حاجی منیر بھٹہ، ڈاکٹر محمد اشرف ،محمد امجدفائیو سٹا ر سٹوڈیو ،حکیم محمد یونس، جنید ہاشمی، شیخ محمد زاکر، محمد رفیق پاشا، حاجی گل محمد، حاجی محمد حنیف اور دیگر رہنمائوںنے خوشی کا اظہار کیا او رکہا کہ ارشد ملک کی بر طر فی نے میاں محمد نواز شریف کی بے گناہی ثابت کردی ہے۔

مزیدخبریں