واشنگٹن میں مظاہرے، پولیس اہلکار پھر 2 افراد کی گردن پر گھٹنے رکھ کر بیٹھ گئے

Jul 05, 2020

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی ریاست واشنگٹن میں پولیس اہلکار تشدد کے پرانے طریقوں سے باز نہ آئے، سی ایٹل میں مظاہرے کرنیوالے دوافرادکی گردن پر گھٹنے رکھ کر بیٹھ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست واشنگٹن میں یہ مظاہرہ کیپٹیل ہل آکیوپائے گروہ کی جانب سے کیا جارہا تھا کہ اس دوران دومختلف مقامات پر پولیس اہلکاروں نے مظاہرے میں شریک افراد کو دھکا دے کر گرایا اور ان کی گردن پر گھٹنے رکھ کر بیٹھ گئے۔مظاہرے میں شامل دیگر افرادنے بروقت مداخلت کی اور اہلکاروں سے کہا کہ وہ گردن سے گھٹنا ہٹائیں ۔واضح رہے کہ 25مئی کو ایک سفید فام پولیس اہلکار نے گردن پر گھٹنا رکھ کر سیاہ فام جارج فلائیڈ کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد سے امریکا بھر میں مظاہرے جاری ہیں اور سفید فام نسل پرستی کی علامتیں ہٹائی جارہی ہیں۔ایک دوسرے واقعہ میں بھی سیاہ فام کو گردن پر گھٹنا رکھ کر پولیس اہلکاروں نے ہلاک کر دیا تھا۔

مزیدخبریں