برسلز(اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے باعث ہم اقتصادی طور پر تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ویڈیو کانفرس کے ذریعے یورپی یونین کمیشن کے صدر ارسولا وون در لیین سے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس میں بتایا کہ ہم کرونا وبا کی بنا پر ملکی تاریخ کے کٹھن ترین دور سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس تا حال منظر عام سے غائب نہیں ہوا تا ہم ، ہم نے اس وائرس کے ساتھ زیادہ بہتر طریقے سے زندگی گزارنے کو سمجھ لیا گیا ہے۔انجیلا نے کہاکہ ہم تاریخ ِ یورپ میں سب سے مشکل دور سے گزرنے سے آگاہ ہیں، اس حقیقت کا مشاہدہ اقتصادی اعداد و شمار سے ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جرمنی کے یونین کی عبوری صدارت کو سنبھالنے کے بعد کووڈ۔19 بحران سے کس طریقے سے نمٹنے کے معاملے کو ایجنڈے میں لایا گیا ہے۔
کرونا کے باعث ہم اقتصادی طور پر تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہے ہیں: جرمن چانسلر
Jul 05, 2020