سرینگر(اے این این )گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر کے متعلق دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ جموں و کشمیر کے ڈوڈا میں خودکش حملہ آورفدائی دہشت گرد کی تصویر ہے، جسے فوج کے جوانوں نے پکڑ لیا ۔ تصویر میں فوج کے جوان کے ساتھ ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے، جس کے جسم پر ٹیپ کی وائرنگ نظر آرہی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر کے ڈوڈا میں حملہ کا منصوبہ بنانے کے دوران پکڑے گئے فدائی کے دعویٰ کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر اصل میں پاکستان میں پکڑے گئے سمگلر کی ہے، جسے منشیات کی اسمگلنگ کے دوران پکڑا گیا تھا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فیس بک کی آئی ایم ود ایمی بھٹاچاریہ نام کے پیج کی جانب سے ایک پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے، 7 کلو دھماکہ خیز کے ساتھ ڈوڈا میں ایک معمر شخص فوج کی پکٹ کو اڑانے پہنچے تھے لیکن مناسب ٹرینگ نہ ہونے اور زیادہ عمر کی وجہ سے پکڑے گئے، اتنے دھماکہ خیر سے 10 سے 20 فوجیوں کو اڑایا جا سکتا تھا۔حالانکہ یہ تصویر 27 دسمبر 2014 کو کو شیئر کی گئی تھی جو طورخم سرحد پرحشیش کے ساتھ پکڑے گئے ایک شخص کی تھی۔ طورخم پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر موجود بارڈر کراسنگ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا اہم راستہ ہے۔