کوٹ چھٹہ( نمائندہ نوائے وقت) دکھی انسانیت کی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ریسکیو 1122عوام کو دی جانی والی سہولیات دینے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ٹریفک حادثات ہوں یا دیگر قدرتی آفات ہمیشہ یہ ادارہ انسانیت کی ہر مشکل گھڑی میں صف اول کا کردار ادا کرتا ہے۔ عملہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیتا ہے۔ یہ بات انچارج سنٹر کوٹ چھٹہ ریسکیو 1122ڈاکٹر حسنین رضا نے گذشتہ روز حافظ محمد طلحہ مدنی اور مہر محمد ثناء اللہ کے دورہ ریسکیو سنٹر کوٹ چھٹہ کے موقع پر کہی ۔