اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت، اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں-31 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں966 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک 388378 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 9.55 کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے اور 9297 اسکوائر کلو میٹر (تقریباً 94۔22 لاکھ ایکڑ) پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5082 سے زائد افراد اور 648 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 234128 ایکڑ پر سروے اور 988 ایکڑ پر کنٹرول آپریشن کیا گیا۔ سروے میں 2282 افراد (بشمول پاک فوج) اور 323 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں83۔2 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 849210 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 93900 ایکڑ پر سروے اور 4 اضلاع (شہید بینظیرآباد، تھرپارکر، خیرپور، نوشیروفیروز) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 2217 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 627 افراد (بشمول پاک فوج) اور 97 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 2 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 150110 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں پچھلے 24 گھنٹوں 196918 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے میں 865 افراد (بشمول پاک فوج) اور 109 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 44۔1 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 154527 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 397558ایکڑ پر سروے اور 26 اضلاع (خضدار،آواران، نوشکی، چاغی، اوتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، ڈیرا بگٹی،دکی، ہرنائی، جھل مگسی، قلات، قلعہ عبداللہ، قعلہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ،موسی خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، صوراب اور زیارت) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 3627 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1308 افراد (بشمول پاک فوج) اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں25۔3 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1140287 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔
ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں مشترکہ ٹیموں کا سروے وکنٹرول آپریشن جاری
Jul 05, 2020