فرانس نے 24 جنگجوئوں کی کھوپڑیاں الجیریا کو واپس کر دیں

پیرس(صباح نیوز)فرانس نے انیسویں صدی میں الجیریا پر فرانسیسی قبضے کے خلاف لڑنے والے 24 جنگجوئوں کی کھوپڑیاں الجیریا کو واپس کر دیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الجیریا کے صدرعبد المجید تبون نے فرانس کی جانب سے کھوپڑیاں بھیجنے کی تصدیق کی ہے اور بتایاکہ ان میں ایک اسلامی مبلغ امیر عبدالقادر کے اتحادی بھی شامل ہیں جوانیسویں صدی کے وسط میں فرانسیسی افواج کے خلاف جدوجہد میں قبائلیوں کے ایک گروہ کی قیادت کرتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن